جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا، مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی

مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی۔مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔

ذرائع  کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔

ذرائع  کے مطابق  مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا مارا گیا اور  گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق بہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری محض اس لیے کی گئی کہ وہ حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کو سیاسی ہتھیار بنا کر گجرات سماچار نیوز چینل کو خاموش کرانے کی شرمناک کوشش کی ہے۔

گجرات سماچار ٹی وی دفتر پر 36 گھنٹے تک انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی جاری رہی، اس کے فوراً بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

گجرات سماچار ٹی وی کیخلاف اس کارروائی پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو تنقید برداشت نہیں، صحافیوں کو دھمکانا اور جیل میں ڈالنا معمول بن چکا ہے۔گجرات سماچار پر مسلسل دباؤ مودی سرکار کی جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ایک اور چال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کے غیرمحتاط قدم کا ہم نے ٹکا کے جواب دیا، سود سمیت قرض چکا دیا، مشاہد حسین

اپوزیشن کے مطابق بی جے پی نے میڈیا کو غلام بنانے کا عزم کر لیا، آزاد آوازیں مودی حکومت کو کھٹکنے لگیں، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کے چھاپوں کا مقصد کرپشن نہیں بلکہ سچائی کو دبانا ہے۔

پریس کلب آف انڈیا اور دیگر اداروں کے مطابق مودی کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا استعمال صحافت کو دبانے کے لیے ہو رہا ہے جو حکومت سے سوال کرے، بی جے پی اسے نشانہ بناتی ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایجنڈا ہی سچ بولنے والوں کو جیل میں ڈالنا اور میڈیا کو خاموش کرنا ہے۔ گجرات سماچار نے ہمیشہ بےباک صحافت کی، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق میڈیا کا گلا گھونٹنے والی حکومت اپنے ہی عوام سے ڈرتی ہے۔ بی جے پی اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا پر حملے کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp