ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹی20 ٹیم میں صرف تجربہ اور شہرت کی بنیاد پر شمولیت نہیں ہوگی۔

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ ٹیم میں سلیکشن مخصوص کرداروں کی بنیاد پر ہوگی، اور ہر کھلاڑی کو طے شدہ حکمت عملی کے مطابق کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ٹیم کس طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد ہم ان کرداروں کو اُن کھلاڑیوں سے پُر کریں گے جو اُنہیں بخوبی نبھا سکیں۔

مائیک ہیسن نے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ کو ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کو جدید اور جیتنے والی کرکٹ کھیلانا ہے۔ میں اس موقع پر بہت پُرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں ٹیم کو بہتری کی راہ پر گامزن کرسکتا ہوں۔ ایسی کرکٹ جو نہ صرف کامیاب ہو بلکہ عوام کے دل جیتنے والی ہو لیکن میں جانتا ہوں یہ چیلنج بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین ڈراپ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے بڑے نام شامل نہیں کیے گئے جو ہیسن کے طرزِ قیادت میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اس سیریز کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کی ہے۔ وہ آخری مرتبہ 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ میں نظر آئے تھے۔ فخر زمان اور صائم ایوب بھی فٹنس مسائل کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دستیاب نہیں تھے۔

مزید پڑھیں : ’شادی کب کریں گے؟‘، بابر اعظم نے اس سوال کا کیا جواب دیا؟

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی یہ سیریز پہلے 5 میچوں پر مشتمل تھی اور فیصل آباد میں بھی مقابلے ہونا تھے، تاہم سیکیورٹی اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر اسے 3 میچوں تک محدود کردیا گیا۔سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل  26 اور 27 مئی کو ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد اسموگ: گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، دھواں دیتی گاڑیاں پکڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

نئے صوبوں کے قیام پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی، بلاول بھٹو کا غیر آئینی اقدامات کی مزاحمت کا اعلان، عطا تارڑ کا ریفرنڈم کے حق میں جواب

بلاول بھٹو زرداری سندھ میں17 سالہ محرومیوں کا حساب دیں، پھر ملک کو نظام چلانے کا درس دیں، سیاسی تجزیہ کار

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

ویڈیو

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اگر زبردستی سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول بھٹو

محسن نقوی اور چوہدری سالک کے درمیان کہیں رابطہ ہوا ہے، مریم نواز پنجاب کسی کو نہیں دیں گی، عامر الیاس رانا

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟