’شادی کب کریں گے؟‘، بابر اعظم نے اس سوال کا کیا جواب دیا؟

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے کرکٹ کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔  دوران شو انہیں ایک سیچویشن دی کہ اگر آپ ایک کمرے میں بند ہو جائیں اور چابی کھو جائے، ایسے میں صرف ایک ہی انسان ہے جس کے ساتھ آپ کو اپنی زندگی گزارنی ہے تو وہ کس کے ساتھ گزاریں گے۔

میزبان نے کہا کہ ان کے پاس دو آپشنز ہیں کہ یا تو وہ کوئی ٹیکنیکل انسان بلائیں جو دماغ کا بہت تیز ہے یا پھر ایسا شخص بلائیں گے جو وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی میں بہت کچھ کر لیا ہے اب اسی کے ساتھ وقت گزار لیتے ہیں۔

بابر اعظم نے اس سوال کے جواب میں آپشن پوچھے جس پر میزبان نے کہا کہ آپشن اوپن ہیں وہ دنیا کا کوئی بھی انسان ہو سکتا ہے جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’پوری زندگی کے لیے پھر بیوی ہی ہوگی‘۔

میزبان نے قومی کرکٹر سے پوچھا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ شادی ہو جائے گی۔

ایک ایکس اکاؤنٹ سے تبصرہ کیا گیا کہ بابر اعظم شادی کب کر رہے ہیں یہ ملین ڈالر کا سوال ہے۔

ایک صارف نے بابر اعظم کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ جو شہر لاہور سے محبت ہے، یہ کسی اور سے محبت ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم کو پیار ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے سب سے سینئر کنوارے کھلاڑی ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی ان کی شادی سے متعلق تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں شاداب خان کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’کہتے ہیں کہ عمرے پر جائیں تو خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی دعا کرنی چاہیے، تو میں نے اس (بابر) کی شادی کی دعا کی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp