پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ  میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ  میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول طے پا گیا ہے،صوے میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک  ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا،یکم جون سے 31 جولائی تک اسکول و کالجز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، صوبے کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائیر اور ہائیر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

دوسری جانب  پنجاب میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔

 وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور تیز لو چلنے کے باعث صوبہ بھر میں تمام سیکنڈ شفٹ اسکول فوری بند کرتے ہوئے بدھ 21 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل

اس کے علاوہ مارننگ شفٹ کے تمام اسکولز اور کالجز میں شیڈول سے 3 روز قبل 28 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کردی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں 14 اگست تک ہوں گی اور 15 اگست کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

اس کے علاوہ گرمی کی شدت کے باعث  بدھ سے 27 مئی تک اسکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کر دیے گئے ہیں، رواں ہفتے کے دوران تمام کلاسز کے بچوں کو موسم گرما چھٹیوں کا ہوم ورک دینے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp