قومی اسمبلی کے معزز رکن انوارالحق چودھری کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ باضابطہ خط میں انوار الحق چودھری کو ایک ممتاز اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے معزز رکن انور الحق چودھری صاحب کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اورسینئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراجِ تحسین
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ اس باضابطہ خط میں انور الحق چودھری صاحب کو ایک ممتاز اور سینئر ترین پارلیمنٹرین… pic.twitter.com/9CEHt7U8Jn
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) May 22, 2025
یہ اعزاز اُن کی 1977 کے تاریخی عام انتخابات سے لے کر اب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مسلسل اور باوقار خدمات کا عملی اعتراف ہے، انوار الحق چودھری نہ صرف پاکستان کی جمہوری اقدار کے امین ہیں بلکہ اُن کی قانون سازی، عوامی خدمت اور پارلیمانی روایتوں سے وابستگی دہائیوں پر محیط ہے۔
یہ خط ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ محمد غیاث کی جانب سے جاری کیا گیا اور اسے قومی اسمبلی کے قانون سازی کے مشیر اوراسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق نے بطورِ خاص انوار الحق چودھری (پارلیمانی سیکریٹری برائے کشمیر و گلگت بلتستان) کو پیش کیا۔