‘تعلیم اور صحت پر توجہ نہ دی تو پاکستان 2047 تک غریب ترین ملکوں میں شامل ہوجائے گا’

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں دلچسپی ظاہر نہ کی تو 2047 تک ملک غریب ترین ملکوں کی سطح پر آجائے گا۔

عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہر 10 میں سے 8 بچے ایک سادہ تحریر کے متن کو سمجھنے سے قاصر ہیں، اسی لیے پاکستان کو اپنے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اپنے متوسط طبقے کو اٹھانے کی بھی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کرورڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر 10 میں 8 بچے ایک سادہ تحریر کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اسکا بڑھتا ہوا تناسب اوسط آمدنی رکھنے والے ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو اپنی مجموعی فی کس آمدنی میں سے 4 اعشاریہ 8 فیصد یعنی 40 کھرب روپے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

’پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے جن کی عمر 5 سے 16 سال ہے اسکول نہیں جا پا رہے ہیں، اسکول نہ جانے والے بچوں کی یہ تعداد باقی ملکوں کے مقابلے میں تقریبا سب سے زیادہ ہے، ان میں سے 82 فیصد ایسے بچوں پر مشتمل ہے جو کبھی اسکول گئے ہی نہیں۔‘

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق  2019 میں کورونا وبا اور 2022 میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے صحت اور تعلیم کا شعبہ بے حد متاثر ہوا ہے۔‘

  ’پاکستان کو صحت اور تعلیم کی ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ فیملی پلاننگ  اور انسانی ترقی پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔‘

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنی تمام  دولت کا 61 فیصد افرادی قوت سے بنا رہا ہے جبکہ یہ دنیا میں ابھی بھی سب سے کم ہے۔

’پاکستان اگر اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کو بڑھانے پر توجہ دے تو آئندہ چند سالوں میں ملک کی معیشت مستحکم ہو جائے گی۔‘

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں نئے پیدا ہونے والے بچوں میں سے 7 فیصد 5 سال کی عمر تک نہیں پہنچ پاتے ہیں، بھرپور نشو نما نہ ملنے کے باعث 40 فیصد بچے  آنے والی زندگی میں جسمانی اور اعصابی طور پر کمزور رہ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو اپنے صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

’انسانوں پر سرمایہ کاری کرنے سے ملکی معیشت میں بہتری آتی ہے، موثر انسانی سرمایہ کاری سے افرادی قوت میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور غربت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

عالمی بینک کی وائس پریزیڈنٹ ممتا مورتھی کے مطابق اگر پاکستان اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کرے تو پاکستان اپنے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنی فی کس ترقی کی شرح میں 32 فیصد تک کا اضافہ حاصل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟