کیا آپ کے لیے مویشی منڈی جانا مشکل ہے، تو اس کا حل ہے نا!

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟

تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ ہوئی ہے جس کو کھولنے کے بعد آپ کے سامنے 3 کٹیگریز آئیں گے سب سے پہلے آپ اگر آن لائن خریداری کرنا چاہتے ہیں تو باکس کو دبائیں جہاں بکروں کی تصاویر نظر آئیں گی، آپ کی آسانی کے لیے ہر بکرے کا وزن اور قیمت بھی آویزاں ہے ساتھ ہی کمپنی صرف 20 فیصد ایڈوانس ادا کرنے پر مفت ڈیلیوری سروس بھی دے رہی ہے۔

اس ویب سائٹ سے وابستہ عرفان نے وی نیوز کو بتایا کہ ویسے تو وہ 25 برس سے اس کاروبار سے منسلک ہیں لیکن کورونا وبا کے وقت ہم نے پہلی بار آن سہولت فراہم کی تھی اور ہمارے 50 فیصد خریدار اوورسیز  پاکستانی ہیں جو قربانی کا جانور آن لائن خرید کر اپنی فیملی کو بھجوا دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن قربانی کا جانور 10 فیصد سستا ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اس کے منڈی کے چارجز نہیں دینے ہوتے اور اگر کسی کو خریدا ہوا بکرا پسند نہیں آیا تو ہم تبدیل کرلے بھی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘

انہوں نے کہا کہ ہمارے اب تک 300 جانور آن لائن فروخت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بڑے جانوروں کی بات ہے تو وہ سب فروخت ہوچکے ہیں تاہم بکروں کی فروخت ابھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کراچی بھر میں پوائنٹس موجود ہیں اگر کوئی فزیکلی جانور خریدنا چاہیے تو وہ وہاں وزٹ کر سکتا ہے۔

کمپنی نے ویب سائٹ پر اپنا پتا بھی دیا ہے گلستان جوہر کراچی بکرا پوائنٹ وزٹ کر سکتے ہیں اور جانور بھی لے سکتے ہیں۔

عاصم خان اور احتشام بھی کئی برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ وہ کال پر بکرے کی بکنگ لینے کے بعد بکرے گھر گھر ڈیلور بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں جدید طرز کی مویشی منڈی اور کیٹل ایرینا کی تعمیر کا منصوبہ کتنا مفید ثابت ہوگا؟

عاصم خان نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ دونوں گزشتہ 5 برس سے  یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 بکروں سے اس کام کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہم 70 کے قریب بکرے بیچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی رقم بھیج دیتے ہیں اور ہم بکرا ڈیلیور کر دیتے ہیں، کسی کو بکرا دیکھنا ہو ہمارے پاس بھی آسکتا ہے۔

کراچی کے رہائشی دانیال احمد کا کہنا ہے کہ منڈی جانے کا اپنا مزا ہے، ٹولیوں کی شکل میں جانا اور جانور دیکھنا اس کی بات الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ رات کو جاتے ہیں اور محلے کے سب ہی لڑکے ساتھ ہوتے ہیں جس میں انفرادی قربانی اور اجتماعی قربانی والے بھی ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری رات لگا کر بارگین کرنے کے بعد جانور خرید ہی لیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟