غزہ میں اسرائیلی حملہ، خاتون فلسطینی ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ شوہراور واحد بچ جانے والا بچہ شدید زخمی ہیں۔

یہ حملہ جمعہ کو ناصر اسپتال کی ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور 10 میں 9 بچے شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار بناکر غزہ کے مزید 29 بچے اور بوڑھے قتل کردیے

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہے۔

اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا بچ جانے والا واحد بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے

حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا شوہر شدید زخمی حالت میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔ ان کا 11 سالہ بیٹا بھی حملے میں شدید زخمی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جمعے اور ہفتے کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل حماس جنگ میں غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار 9 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

بچوں کی تنظیم ‘سیو دی چلڈرن’ کے مطابق غزہ میں حالیہ جنگ میں 18 ہزار سے زائد بچے جان سے گئے ہیں جبکہ 2 مارچ سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی کے آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں جاری رہنے سے مزید 14 ہزار بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟