ایک حالیہ امریکی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گرم و مرطوب علاقوں کے جنگلات میں کچھ درخت نہ صرف آسمانی بجلی سے بچ جاتے ہیں بلکہ اس کے گرنے سے بے پناہ مستفید بھی ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے غاروں میں ملے 2 ہزار سال پرانے بیجوں سے درخت اگالیے
سائنسی تحقیق خاص طور پر اس وقت زیادہ دلچسپ معلوم ہوتی ہے جب یہ ایسے نتائج پیدا کرتی ہو جو ہمارے وجدان سے متصادم ہوں۔ ایسا ہی معاملہ ایک امریکی کثیر الضابطہ ٹیم کے اس کام کا ہے جو حال ہی میں نیو فائیٹولوجسٹ میں بجلی کے گرنے سے متعلق شائع ہوا ہے۔
آسمانی بجلی میں ایک تباہ کن طاقت ہوتی ہے جو جانداروں کو مار سکتی ہے اور اشیا یا عمارتوں کو جلا کر بھسم کر سکتی ہے لیکن اب کچھ درختوں کو یہ فائدہ پہنچاتی دکھائی دیتی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق ٹرپیکل جنگلات کے کچھ بڑے درخت بجلی کی زد میں آنے سے اس حد تک فائدہ اٹھاتے ہیں کہ وہ اپنی اونچائی اور اپنے سائبان کے پھیلاؤ کے ذریعے بجلی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔
یہ ریسرچ اس جنگل میں جمع کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی جس کا انتظام سمتھسونین ٹراپیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا۔
آسمانی بجلی سے باخبر رہنے کے نظام نے 93 مختلف درختوں پر 94 مرتبہ بجلی گرنے کی نشاندہی کی۔ فیلڈ مشاہدات اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے ان درختوں میں سے ہر ایک کی 2 سے 6 سال تک نگرانی کی تاکہ بقا اور تنے کی حالت، بیلوں کی نوآبادیات اور پڑوسی درختوں کی اموات کا اندازہ لگایا جا سکے۔
مزید پڑھیے: شگری بالا کے قدیم درخت کیسے اُگے، لوگ وہاں کیوں جاتے ہیں؟
کچھ ٹروپیکل درخت جیسے کہ ٹونکا بین نہ صرف بجلی گرنے سے بچتے ہیں بلکہ ان سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ آسمانی بجلی مسابقتی درختوں اور طفیلی بیلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا مار سکتی ہے، جو وسائل کے لیے ان کے کمپیٹیشن کو کم کردیتی ہے اس طرح ایسے بین کے درخت کو مسابقتی فائدہ دیتی ہے۔
یہ شاک تھراپی بچ جانے والے درختوں کے لیے بیج کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ بجلی گرنے سے ہر سال لاکھوں درخت ختم ہو جاتے ہیں لیکن یہ پتا چلتا ہے کہ کچھ بڑے ٹروپیکل درخت نہ صرف خود کو بجلی گرنے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اس کے اردگر گرنے کے اثرات سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
تحقیق کے مطابق بجلی کی بے پناہ طاقت ان درختوں کو طفیلی بیلوں سے پاک کرتی ہے۔ یہ ایسے درختوں کے آس پاس کے درختوں کو ختم کرکے ان کے لیے کمپیٹیشن بھی کم کردیتی ہے۔