پی ٹی سی ایل اور مرکنٹائل میں آئی فون 16 آفرز کے لیے معاہدہ، صارفین کو کتنی بچت ہوگی؟

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی سی ایل گروپ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یو فون) نے ملک میں آئی فون 16 آفرز متعارف کرانے کے لیے امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے آفیشل ڈسٹریبیوٹر، مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ آفرز وارنٹی، فوری انشورنس، اور ٹیلی کام کے مخصوص فوائد کے ساتھ آتی ہیں۔

مرکنٹائل پاکستان میں ایپل اپرووڈ ایپل مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جن کے ساتھ 2 سال کی وارنٹی بھی شامل ہے۔ یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت کے ذریعے، ہم مزید سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے، جن میں حادثاتی نقصان اور چوری کے انشورنس کا کور شامل ہے، جس کی حد 4 لاکھ روپے تک ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے کے ملازمین برطرف

حاالیہ شراکت داری کے بعد پی ٹی سی ایل  گروپ کے صارفین کے لیے ایپل مصنوعات کو مزید قابلِ رسائی بنے گی۔

اس آفر میں پی ٹی سی ایل اور یوفون فور جی کے صارفین کے لیے مخصوص پیکجز شامل ہیں۔ یوفون فور جی کے صارفین کو مفت ای-سمز کے ساتھ 200 جی بی ڈیٹا، ہزار آف نیٹ، اور 10 ہزار آن نیٹ منٹس فی ماہ 6 مہینوں کے لیے دیے جائیں گے، جس سے ماہانہ بچت تقریباً 2 ہزار روپے ہو گی۔ پی ٹی سی ایل کے براڈبینڈ صارفین 50 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ 30 ایم بی پی ایس کی قیمت پر استعمال کر سکیں گے، اور یہ پیکج ایک سال کے لیے تقریباً 31 سو روپے کی بچت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون 16 میں نئی خصوصیات کیا ہوں گی؟، تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی مصنوعات کی لانچ کے موقع پر، پہلے 100 خریداروں کو مفت ایپل چارجرز دیے جائیں گے۔ تمام خریداروں کو ایک لکی ڈرا میں شامل ہونے کا موقع بھی ملے گا جس میں وہ ایئرپوڈز جیت سکتے ہیں۔ یہ ڈیوائسز آن لائن اور لاہور، اسلام آباد، اور کراچی کے منتخب پی ٹی سی ایل جائنٹ شاپس سے دستیاب ہوں گی، اور گھر پہنچانے یا اسٹور سے پک اپ کا آپشن بھی موجود ہے۔ یہ آفر تمام موجودہ اور نئے یوفون فور جی اور پی ٹی سی ایل، اور یو پیسہ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹاور لگانے سے روکنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ