سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہوگی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد اب عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحج 28 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ اور اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے مطابق یکم ذوالحج 29 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، اور عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو منائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp