جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں یوم تکبیر کے موقع پر قلات میں ریلی کا انعقاد، افواج پاکستان کو خراج تحسین
یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں یوم تکبیر: وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہونے پر پوری قوم کا سر فخر سے بُلند
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یہ وہ دن ہے جب 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر سامنے آیا۔