پہلا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

بدھ 28 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی

آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے، تاہم مہمان ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان نے 48 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ محمد حارث 31، حسن نواز 44، فہیم اشرف 11، خوشدل شاہ 5، فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شریف  الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی اننگز

بنگلا دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ جاکر علی 36، تنزید حسن 31، توحید ہردوئے 17، شریف الاسلام 5، شمیم حسین 4، پرویز حسین ایمان 4، رشاد حسین 4، مہدی حسن 2 اور تنظیم حسن ثاقب ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ہمارے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے کہاکہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، یو اے ای میں سیریز نہیں جیت سکے، جس کا افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان اسکواڈ

آج کے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

بنگلا دیش کے اسکواڈ میں لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp