ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 28 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی: حماس اور امریکا معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں غزائی امداد فراہم کررہے ہیں، ہماری انتظامیہ علاقے میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے کے لیے کام کررہی ہے، یہ ایک بہت ہی ناگوار صورت حال ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ اسرائیل کو ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے روکا ہے، تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران حملہ نامناسب ہوگا۔ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خوراک کی شدید قلت کی وجہ سے صورت حال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری میں 54 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp