وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث 7 اور 8 جون کو دفاتر بند ہوں گے، جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے قرار دیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس اور اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول طے ہے، تاہم ایک ہی دن دونوں سرگرمیاں ممکن نہیں ہوں گی۔ این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ کی تیاریاں جاری، نان فائلرز کے لیے بُری خبر آگئی
ذرائع کے مطابق این ای سی اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جاتی ہے اور یہ اجلاس دن بھر جاری رہتا ہے۔ روایتی طور پر این ای سی اجلاس اور بجٹ پیش کرنے کے درمیان 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے، جس کے باعث حکومت وفاقی بجٹ کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 10 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔