بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران بلومبرگ کے کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ فضائی جنگ کے دوران ’ہمارے جنگی طیارے ضائع ہو گئے‘۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی طیارے گرانا جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے دوران ہندوستانی طیارے کے نقصان کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے، جو کہ کسی اعلیٰ بھارتی فوجی اہلکار کی طرف سے اس طرح کے نقصانات کا پہلا باضابطہ اعتراف ہے۔
India’s military confirmed for the first time that it lost an unspecified number of fighter jets in clashes with Pakistan in May.
Anil Chauhan, chief of defense staff of the Indian Armed Forces, spoke to Bloomberg TV on Saturday, while attending the Shangri-La Dialogue in… pic.twitter.com/XyAEYaNchH— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 31, 2025
انہوں نے کہا کہ ہم نے فضائی جنگ کے دوران غلطیاں کیں، جس کا ہم نے احساس کیا اور درست کر لیا۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف گرائے جانے والے طیاروں کی صحیح تعداد ظاہر کیے بغیر کیا۔

جنرل انیل چوہان کے اس بیان سے پاکستان کے اس دعوے کو تقویت ملتی ہے کہ اس نے اس ماہ کے شروع میں جھڑپ کے دوران متعدد ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔
پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے۔ تاہم جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں پاکستان کی جانب سے طیاروں کی مخصوص تعداد کو مسترد کیا، تاہم انہوں نے کوئی متبادل شمار پیش نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا اعتراف
انٹرویو میں بھارتی فوجی سربراہ نے صرف نتائج کی بجائے نقصانات کی وجوہات کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جیٹ کیوں گرا؟ “وہ نیچے کیوں تھے، کیا غلطیاں ہوئیں – یہ اہم ہیں۔ نمبر اہم نہیں ہیں۔
جنرل چوہان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت نے اپنی آپریشنل غلطیوں کو تسلیم کیا اور واقعے کے 2 دن کے اندر ان کی اصلاح کی۔

انہوں نے اس بیانیے کو بھی مسترد کر دیا کہ امریکا نے 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان مکمل جنگ یا جوہری تصادم کو روکنے کے لیے ثالثی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ بہت دور کی بات ہے۔
یہ فضائی نقصانات کے حوالے سے ہندوستان کی جانب سے پہلا عوامی اعتراف ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر بالواسطہ طور پر اس معاملے پر پاکستان کے موقف کو تقویت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق
اس سے ایک روز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق رکن سبرامنیم سوامی نے بھی چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا، اور دعویٰ کیا ہے کہ 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان حالیہ جھڑپ کے دوران پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔














