بھارتی طیارے گرانا جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے گرانا جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے،  بھارت نے ڈرونز پاکستانی ایئر ڈیفینس سسٹم کی کھوج لگانے کے لیے بھیجے، جو ہماری تنصیبات کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈرونز ہمارے ایئر ڈیفینس سسٹم کی کھوج لگانے کے لیے بھیجے، ہم بھر پور جوابی کارروائی کررہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں، پاکستانی قوم اطمینان رکھے ہم 200 فیصد تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کو ایسا ہی جواب ملے گا‘، خواجہ آصف نے پاک بھارت جنگ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مدارس ہماری سیکںڈ ڈیفینس لائن ہے، بھارت نے مدارس پر بھی حملے کیے، انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا ایک ہوجانا فطری ہے، بھارتی طیارے گرانا جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، قومی یکجہتی کے لیے اندرون ملک بھی کام کریں گے۔

خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی سفارتی کوششیں تیز کرنا ہوں گی، سفارتی مشن دنیا کے سامنے بھارتی عزائم بے نقاب کررہے ہیں، دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس سے ہم رابطے میں نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع کے مطابق چین کے ساتھ مسلسل رابطے سمیت پاکستان قطر اور دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہے، ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کی حمایت کرچکے ہیں، ایک دو ممالک کے علاوہ باقی تمام ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘