پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے 7 مئی کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے 2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

امریکی عہدایداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے 2 طیارے مار گرائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں سے ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔

دونوں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت کے خلاف کارروائی میں جے 10 طیارے استعمال کرنے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرانے میں جے 10 طیارے استعمال کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی عہدیداروں نے اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیے: پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی

دریں اثنا امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے  7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے تھے جبکہ ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جنگی طیارے ’اڑتے تابوت‘ بن گئے، 550 سے زائد فضائی حادثات، 150پائلٹس ہلاک

بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی تھیں۔

پاکستان نے جمعرات کو بھارت کے 25 ڈرونز بھی زمین بوس کیے۔

مغربی تجزیہ کاروں اور دفاعی صنعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ جدید ہتھیاروں کے براہ راست استعمال کی تفصیل سے جانچ پڑتال کی جائے گی جو مستقبل کے بڑے طاقت کے تنازعات میں تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ملٹری ایرو اسپیس کے سینئر فیلو ڈگلس بیری کا کہنا ہے کہ چین، امریکا اور کئی یورپی ممالک میں فضائی جنگی برادریاں حکمت عملی، تکنیک، طریقہ کار، کون سی کٹ استعمال کی گئی، کیا کام کیا اور کیا نہیں پر زیادہ سے زیادہ زمینی سچائی جاننے کی کوشش کرنے اور حاصل کرنے میں بہت دلچسپی لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟