سپریم کورٹ عدالتی اصلاحات سے متعلق بل پر حکم امتناعی برقرار، تحریری حکم نامہ جاری

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل پر عمل درآمد روکے رکھنے کا 4صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے تحریری حکم نامے میں سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بحث کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

’عدالتی حکم نامے میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے 8رکنی بنچ پر اٹھائے گئے اعتراض کا کوئی تذکرہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔‘

تحریری حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 2مٸی کو 8رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، ایکٹ بننے کے بعد داخل نٸی درخواستوں پر بھی فریقین کونوٹس جاری کئے گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے درخواستوں میں اہم آٸینی نکات اٹھائے گٸے۔

حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے فریقین کو 8 مٸی تک جامع جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ کی اٹارنی جنرل کو بل سے متعلق قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس اور قاٸمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کا حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ تاہم سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟