ترکیہ کی دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالیاں دینے والا انڈین یوٹیوبر گرفتار، ویڈیو وائرل

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے ایک گفٹ اسٹور میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالیاں دینے والے انڈین یوٹیوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں انڈین یوٹیوبر کو ایک ترک دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مختلف ممالک کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت اور پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی

یوٹیوبر دکاندار سے بھارتی جھنڈے کا پوچھتا ہے، جھنڈا نہ ملنے پر وہ کہتا ہے کہ آئندہ وہ دکان دار کے لیے بھارتی جھنڈا لیتا آئے گا، تاہم بعد میں وہ گالیاں دیتے ہوئے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکان سے باہر آتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ترک حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے برملا پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ترکیہ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں ترکیہ کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ دیکھنے میں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp