چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف انڈو پیسیفک بلکہ عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

ہیگستھ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کو 2027 تک تائیوان پر قبضے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، اور موجودہ فوجی مشقیں اور تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ چین طاقت کے استعمال کے لیے سنجیدہ ہے۔

چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور روس کی حمایت عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر دفاع

انہوں نے ایشیائی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کریں اور دفاعی بجٹ کو یورپی نیٹو ممالک کی طرح 5 فیصد جی ڈی پی تک بڑھائیں۔

ہیگستھ نے واضح کیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انڈو پیسیفک خطے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے امریکا کی 28 کمپینوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی

ہیگستھ نے چین کی جانب سے پاناما کینال پر اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں اور بیجنگ پر اقتصادی انحصار کے خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور روس کی حمایت عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، جس کے لیے متحدہ عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے بھی امریکا کی انڈو پیسیفک میں وابستگی کو سراہا اور خطے میں استحکام کے لیے دیگر ممالک سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

انہوں نے چین کی فوجی توسیع اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین امریکا سیزفائر، دونوں ممالک محصولات 3 ماہ کے لیے کم کرنے پر راضی

ہیگستھ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ چین کا رویہ ایک ویک اپ کال ہے، اور ہمیں اس کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟