پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر کلین سویپ کرلیا

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے، بنگلہ دیش کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کا دیا گیا 197 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں ہوم سائیڈ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 42 اور پرویز حسین ایمون 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان لٹن داس نے 22، توحید ہردوئے نے 25، شمیم حسین نے 8 اور جیکر علی نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے ناقابل شکست سینچری بنائی، محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 45، حسن نواز نے 26 اور سلمان آغا نے 15 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 کی 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو بنگلہ دیش پر 2، صفر کی برتری حاصل ہے، مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں بنگلادیشی ٹیم 10ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

بنگلادیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں جبکہ پاکستان نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آرام کا موقع دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی