دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں 57 رنز سے ہراکر 3 میچوں کی سیریز میں صفر 2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

جمعے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کے دیے ہوئے 202 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں مہمان ٹیم 19 اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز بناسکی۔ شریف الاسلام زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کرسکے۔

مہمان ٹیم کے تنظیم حسن 50 رنز اور تنزید حسن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ یہ وکٹیں انہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض حاصل کیں۔ حسن علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاداب خان، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے تھے۔

 صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر 74 بناکر نمایاں رہے۔ انہوں نے 6 شاندار چھکے اور 4 چوکے بھی لگائے۔

مزید پڑھیے: پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کی پریکٹس

حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیا۔ صائم ایوب پہلے ٹی 20 کی طرح اس میچ میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن ثاقب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

مین آف دی میچ

صاحبزادہ فرحان کے شاندار اسکور 74 رنز نے پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا جس کے عوض انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ان کے اسکور میں 6 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔

پاکستان ٹیم

سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، حارث رؤف اور ابراراحمد۔

بنگلہ دیش ٹیم

لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، شریف الاسلام۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا