بنگلہ دیش: کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش نے کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جس میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹوں پر قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر کو ترجیح دی گئی ہے۔

بنگلا دیش بینک نے اتوار کو 6 نئے ڈیزائن شدہ کرنسی نوٹوں کی تصاویر جاری کیں، جن میں 500، 200، 100، 10، 5 اور 2 ٹکہ مالیت کے نوٹ شامل ہیں۔ ان نوٹوں کا اجرا ملک کے تاریخی اور آثار قدیمہ کے ورثے کو اجاگر کرنے والے سلسلے ’تاریخی و آثارِ قدیمہ کی عکاسی‘ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ یہ نیا سلسلہ تمام مالیت کے نوٹوں (1000، 500، 200، 100، 50، 20، 10، 5، 2 ٹکہ) پر محیط ہو گا۔ 1000، 50 اور 20 ٹکہ کے نوٹ پہلے ہی گردش میں آ چکے ہیں، جبکہ باقی نوٹ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ تمام پرانے نوٹ اور سکے بدستور قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان کے سوگ والی عام تعطیل ختم

مرکزی بینک نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر نئے نوٹ کی اجرا کی تاریخ اور سیکیورٹی فیچرز سے متعلق معلومات باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے دی جائیں گی۔ یہ اقدام ملک کی تاریخ، ثقافت اور ورثے کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے حفاظتی فیچرز متعارف کرانے کی ایک کوشش بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلا دیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران شدید پرتشدد واقعات پیش آئے تھے، جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ ان واقعات کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔ اس وقت بنگلا دیش کی حکومت نگران انتظامیہ کے سپرد ہے، جو قریباً 17 کروڑ آبادی پر مشتمل ملک کو سنبھالے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟