مناسک حج کا آغازِ ہوگیا، عازمین کے منیٰ پہنچنے کا سلسلہ جاری

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج (بدھ کی) صبح سے ہی لاکھوں عازمین کرام مکہ مکرمہ سے مقدس مقام منیٰ کی جانب روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔یہ سفر حج کے رسمی آغاز کی علامت ہے جو 8 ذوالحجہ کو منیٰ میں قیام سے شروع ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟

عازمین کرام کے اس مقدس سفر کو انتہائی منظم اور پر امن بنانے کے لیے سعودی حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

منیٰ میں عازمین کرام کے قیام کے لیے جدید ترین خیموں کا ایک وسیع شہر قائم کیا گیا ہے جہاں ہر خیمے میں جدید سہولیات دستیاب ہیں۔

سعودی حکام نے نقل و حمل کے لیے خصوصی میٹرو اور بسیں چلائی ہیں جو عازمین کو مکہ سے منیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک پہنچائیں گی۔

سیکیورٹی کے لیے 25 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو عازمین کی رہنمائی اور تحفظ کے لیے 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین کے عازمین حج کا مکمل معاونت کرنے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر

صحت کے شعبے میں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں جس میں 25 ہسپتالوں اور 155 صحت مراکز کو فعال کیا گیا ہے جبکہ 1,500 ایمبولینسز اور 30 ہزار طبی عملہ تیار رکھا گیا ہے۔

عازمین کرام کی رہائش اور کھانے پینے کے لیے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ صفائی کے لیے 13 ہزار سے زائد ورکرز متعین کیے گئے ہیں۔

اس سال تقریباً 20 لاکھ سے زائد مسلمان دنیا بھر سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی حکومت نے عازمین کرام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا ہے جس میں اسمارٹ کارڈز اور موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو عازمین کو رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

یہ تمام انتظامات سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت عازمین کرام کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عازمین کرام اپنے مقدس فرائض پوری سکون اور آسانی سے ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز