نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت دیدی

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کے نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان (سندھ، بلوچستان) کی تقرری کے لیے باضابطہ مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کو ملاقات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے انہیں خط ارسال کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی آئینی مدت 26 جنوری 2025 کو مکمل ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوئے تو وزیراعظم کو بھی طلب کرسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

وزیراعظم نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جاتی ہیں، لہٰذا اس آئینی عمل کے لیے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ناگزیر ہے۔

خط میں وزیراعظم نے عمر ایوب کو دعوت دی ہے کہ وہ جلد ملاقات کریں تاکہ اتفاق رائے سے موزوں نام تجویز کیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے بھیجے گئے خط میں ملاقات کی تاریخ اور ممکنہ ایجنڈے کی وضاحت بھی کی گئی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مشاورتی عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، 26ویں ترمیم کے ذریعے چل رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعظم کے خط کی تصدیق کردی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعظم کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 16 مئی کو الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔ جلد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم