وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

پی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

خطبہ عید میں سنت ابراہیمی اور فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مید پڑھیے: عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟

امت مسلمہ کی خوشحالی اور بربریت کے شکار نہتے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نصرت کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز کے بعد وزیراعظم محمد شہبازشریف لوگوں سے عید ملے اور انہیں مبارکباد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp