ڈیرہ اسماعیل خان: انتہائی مطلوب دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کاروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب مارا گیا۔

 دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے 1 کروڑ  5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا۔

انتہائی مطلوب دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کوتاوان کی غرض سے اغواء کے 21  جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔

 ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم