شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پربھارت مخالف بیان کی تردید کردی

اتوار 8 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے آپ سے منسوب ایک بیان کی تردید کی ہے، جس میں ان سے منسوب کیا گیا کہ بھارت ہر شعبے میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے اپنے آپ سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو پاکستان سے ہر شعبے میں ایک دہائی پیچھے شمار کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان کا حریف کہنا پاکستان کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا۔

شاہد آفریدی کی جانب سے مختصر ترین اس تردید پر ایکس کے صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں مایہ ناز سابق کرکٹر نے  کئی مرتبہ اپنے بیانات میں بھارت کو   نشانے پر رکھا تھا، یہی وجہ ہے ان سے منسوب مبینہ بھارت مخالف بیان کو بظاہر کسی سے چک کی نگاہ سے نہیں دیکھا، تاہم شاہد آفریدی نے خود ہی اس کی تردید کرتے ہوئے اسے ’فیک‘ قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ اس وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جہاں مشہور شخصیات کو اکثر ایسے جعلی یا غلط منسوب بیانات کی تردید کرنا پڑتی ہے، خاص طور پر جب کرکٹ کے عالمی مقابلے جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹس یا سیاسی کشیدگی کے مواقع ہوں۔

  ایکس صارفین نے شاہد آفریدی کی جانب سے مبینہ بیان کی تردید پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، بعض صارفین نے جہاں انہیں وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا طعنہ دیا کہ انڈین فین متاثر نہ  ہوجائیں تو وہیں ایک صارف نے دریافت کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ بھارتی ہر لحاط سے پاکستانیوں سے بہتر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp