گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حج کے مقدس سفر میں شاہی مہمان کے طور پر مدعو کرنے پر سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔ کامران ٹیسوری نے ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حج کے لیے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستان سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔