بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سفارتی وفد بلاول بھٹو کی قیادت میں میں لندن پہنچ گیا ہے جہاں آج سے ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔

برطانیہ کے دورے کے دوران وفد برطانوی وزیر مملکت برائے ایشیا و مشرقی وسطیٰ ہیمش فالکنز سے ملاقات کرکے پاکستان کے موقف سے انہیں آگاہ کرے گا۔

بلاول بھٹو رائل اسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز اور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں تقاریب سے خطاب کریں گے۔ یہ وفد برطانوی پارلیمان کے سینیئر قائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے:  بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد لندن پہنچ گیا

سفارتی ود برطانیہ میں مختلف ٹھنک ٹینکس، طالب علموں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔

لندن روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات ضروری سمجھی جاتی ہے۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بھارت ہی ہے جو بات چیت اور تحقیقات کی ہر کوشش سے پیچھے ہٹ رہا ہے، اور یہ آج کے دور کا سب سے کمزور بہانہ ہے، انہوں نے بھارت کو پیشکش کی کہ اگر وہ سویلین قیادت سے بات نہیں کرنا چاہتا تو پاکستان فوجی یا سیاسی قیادت کے ذریعے مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp