کتنے پاکستانیوں کو ایک ڈاکٹر، ڈینٹسٹ اور نرس کی سہولت میسر ہے؟

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اقتصادی سروے 26-2025 میں بتایا گیا ہے کہ 24-2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 15 لاکھ (یعنی 241.5 ملین) ہے۔ ملک میں مرد حضرات کی تعداد 12 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 11 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ایک سال میں ڈاکٹرز کی تعداد میں 20 ہزار سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار جبکہ ڈینٹسٹس کی تعداد 39 ہزار 88 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ترقیاتی بجٹ: انفراسٹرکچر، تعلیم، پانی اور توانائی سمیت ترجیحی منصوبوں کے لیے کھربوں روپے مختص

ملک میں نرسز کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار، دائیوں کی تعداد 46 ہزار 801 اور لیڈی ہیلتھ ورکز کی تعداد 29 ہزار ہو گئی ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں اسپتالوں کی تعداد 1696 اور بیسک ہیلتھ یونٹس کی تعداد 5 ہزار 434 ہو گئی ہے۔

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 15 لاکھ (یعنی 241.5 ملین) ہے اور رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار ہے، یوں کتنے افراد کے لیے ایک ڈاکٹر، ڈینٹسٹ اور نرس کی سہولت موجود ہے؟ پاکستان میں 7 سو 57 افراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر 6 ہزار 178 افراد کے لیے صرف ایک ڈینٹسٹ اور ایک 7 سو 50 افراد کے لیے ایک نرس کی سہولت میسر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp