بشریٰ بی بی کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، ’الزامات‘ واپس نہ لینے پر کٹہرے میں لانے کا انتباہ

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

بشریٰ بی بی نے مریم نواز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل فرید کے ذریعے قانوی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

قانونی نوٹس میں مریم نواز سے 7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں ایک تقریر میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد الزام تراشی کی تھی۔

عدالتی نوٹس میں بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کو ضابطۂ فوجداری اور ہتک عزت سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں لانے کا کہا گیا ہے اور مریم نواز کی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور گھر کی دہلیز تک محدود باپردہ خاتون ہیں اور مریم نواز جان بوجھ کر بشریٰ بی بی اور ان کے اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔

عدالتی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ غلط بیانی، ہرزہ سرائی اور سیاسی مقاصد کے لیے الزام لگانے پر ضابطہ فوجداری کے تحت 5 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی