اس بار مسلح ہوکر آئیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس بار تحریک میں مسلح ہوکر آئیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی حق کے تحت احتجاج کریں گے اور زورِ بازو سے موجودہ نظام کو شکست دیں گے، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علی الاعلان کہتے ہیں پچھلی بار ہم نہتے تھے، اب ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، ہم نے گولیاں کھائیں، اب اگر ہمیں گولی ماریں گے تو ہم بھی ماریں گے۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا ’آپ میرا یہ والا کلپ کاٹ لو گے، چلا لیا کریں، کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کہتا ہوں ناں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اسلام آباد آتے ہیں تو پورے پنجاب کی پولیس یہاں لے آتے ہیں، اب میں اس پہاڑ سے آؤں، اُس پہاڑ سے آؤں، میں کوئی خندق یا سرنگ کھودوں، یہ میں بتاؤں گا نہیں تاکہ ان کو پتا ہی نہ ہو میں کہاں سے آرہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا ریاستی اداروں کے خلاف بیان کھلی بغاوت کے مترادف، گورنر خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ’میرے مذہب اور آئین نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں اپنا دفاع کروں گا، میرے پیسے سے خریدی ہوئی گولی اگر مجھے ماری جائے گی تو میں حق رکھتا ہوں کہ ایسے بندے کو میں بھی گولی سینے میں ماروں، ہمارے سے سینے میں گولی ہوگی، ان سب کی کمر پرگولی ہوگی۔‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو بھی شخص دنیا کے کسی بھی کونے میں عمران خان کے لیے آواز اٹھا رہا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں، سمندر پار پاکستانی آواز اٹھائیں، آپ کو تو یہ گولیاں بھی نہیں مارسکتے کیوں کہ یہ غلام ہیں ان ملکوں کے، یہ ان کے پاؤں پکڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کے لیے کھل کے آواز اٹھائیں، کیوں کہ عمران خان کے لیے آواز اٹھانا اپنی نسل اور پاکستان کے لیے آواز اٹھانا ہے، عمران خان اپنے لیے قربانی نہیں دے رہا، وہ ہماری نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ادارے جس ایجنڈے پر لگے ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، تمام اداروں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو ختم کرو، یہ نہ ختم کرسکے ہیں نہ ختم کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی فرعونیت ختم ہوگی، پچھلے 77 سال سے جو مافیا بنا ہوا ہے، ملک پر قابض ہے، پاکستان میں حقیقی آزادی ہوگی، عدلیہ آزاد ہوگی، پارلیمان بھی آزاد ہوگی اور پاکستان کے عوام بھی آزاد ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی ہے اور عدلیہ مارشل لا لگ گیا ہے، ملک میں بھی مارشل لا ہی لگا ہوا ہے، عدالتوں میں ڈرامہ ہو رہا ہے، جج چھٹی پر چلے جاتے ہیں، ہم کب تک تماشہ دیکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟