ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کردیا، حملے کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعے کی صبح اسرائیلی حملے کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو ’دردناک اور شدید سزا‘ دینے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے ان حملوں کو ’مجرمانہ اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی شیطانی فطرت دنیا پر آشکار کر دی ہے، انہوں نے ہمارے سویلین اور کمانڈروں کو نشانہ بنا کر ایک بڑا جرم کیا ہے۔

سپریم لیڈر کے ایکس ہینڈل سے بھی جاری کیے گئے اس بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ایک دردناک اور شدید انتقام کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

یہ بیان ایرانی مسلح افواج کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق کے بعد سامنے آیا، جن میں تہران میں اہم مقامات اور سینیئر حکام کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی سمیت کئی اعلیٰ افسران جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں کون کون سی اہم ایرانی شخصیات شہید ہوئیں

ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے یقین دہانی کرائی کہ بزدلانہ اسرائیلی جارحیت ایرانی جواب کے بغیر نہیں رہے گی۔ ’صیہونی حکومت اور اس کے اتحادی فیصلہ کن اور تباہ کن جواب کے لیے تیار ہو جائیں۔ یہ وعدہ ہے۔‘

ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں کو ’پیشگی اور درست نشانہ بنانے والا اقدام‘ قرار دیا ہے، جس کا مقصد ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کو ختم کرنا تھا، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں عام شہری آبادی کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے بعد عراق کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکرچی نے ان حملوں کو ’وحشیانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، انہوں نے امریکا پر بھی ان حملوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔

خطے میں پہلے ہی کشیدگی جاری تھی، مگر ان حملوں نے حالات کو خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، ایران میں سوگ کا ماحول ہے اور ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں ایک بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل