ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے بعد عراق کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق نے جمعہ کے روز اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ملک بھر میں فضائی آمدورفت معطل کر دی ہے، یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری اور عسکری مقامات پر حملوں کے بعد کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ ٹرانسپورٹ نے عراقی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات ہلاک

عراقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

عراق کی فضائی حدود خطے میں اہم فضائی گزرگاہ سمجھی جاتی ہے اور اس کی بندش کے اثرات بین الاقوامی پروازوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عراق کی فضائی حدود کی عارضی بندش خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا واضح ثبوت ہے، جس سے نہ صرف بین الاقوامی فضائی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ عالمی ہوابازی ان کے رخ میں تبدیلیاں کر رہی ہے، پائلٹس، ایئر لائنز اور حفاظتی ماہرین کی جانب سے محتاط انداز اختیار کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں کون کون سی اہم ایرانی شخصیات شہید ہوئیں

ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں میں، جنہیں رائزنگ لائن آپریشن کا نام دیا گیا ہے، نطنز میں ایران کے جوہری مرکز اور بیلسٹک میزائل فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے ان حملوں کو طویل اور وسیع حملے کے آغاز کے طور پر بیان کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے بعد تک تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافے سمیت عالمی سرمایہ کاری میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘