ہانیہ عامر کی سردار جی 3 میں شمولیت پر تنازع کھڑا ہوگیا

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مبینہ شمولیت پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

فلم کے مرکزی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی ممکنہ جوڑی نے ابتدائی طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی، خاص طور پر جب ہانیہ نے لندن میں دلجیت کے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ان کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ کو فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے مناظر کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ امریکا میں منعقدہ تقریب ادھوری چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

تاہم 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد بھارت کی کئی فلمی تنظیموں، بشمول فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا نے ایمپلائیز (FWICE)، نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون پر اعتراض کیا اور ان پر بالی ووڈ میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر #BOYCOTTSARDARJI3 جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی یوکے شوٹنگ شیڈول کے دوران ہانیہ عامر کے کچھ مناظر عکسبند کیے گئے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدگی کے بعد پروڈکشن ٹیم اب ان مناظر کو حذف کرنے یا دوبارہ شوٹ کرنے پر غور کررہی ہے۔ بعض رپورٹس یہ بھی دعویٰ کر رہی ہیں کہ ہانیا اب اس منصوبے کا حصہ نہیں رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ

بالی وڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کی شمولیت کو ممکنہ طور پر صرف ایک اسٹنٹ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا تاکہ فلم کو پاکستانی اور بھارتی ناظرین میں یکساں مقبولیت حاصل ہو، تاہم اس حوالے سے ہانیا عامر کی ٹیم یا دلجیت دوسانجھ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کردی، یہ حکومتی پالیسیوں پر عالمی اعتماد ہے، وزیراعظم کا خیرمقدم

مدارس کی رجسٹریشن و دیگر معاملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی، طاہر اشرفی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری برقرار رکھنے پر اتفاق

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار