جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل 2025 میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ جنوبی افریقہ نے 27 سال بعد آئی سی سی کا کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 1998 میں آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی جیتی تھی۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟

جنوبی افریقہ کی جانب سے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مارکرم نے ناقابل شکست 136 رنز بنائے، ویان مولڈر نے 27 رنز بنائے جبکہ ٹیمبا باووما نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور 66 رنز بنائے، ٹرسٹن اسٹبس نے 21 اور کائل ویرین نے 14 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا سے تاج جھپٹنے کے لیے محض 69 رنز درکار، 8 وکٹیں باقی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا نے 74 رنز کی لیڈ کے ساتھ دوسری اننگز کی شروعات کی، تاہم کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف ملا جو میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے تھے۔

جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے 69 رنز درکار تھے، پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کا فائنل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو ہراکر آسٹریلیا کی ٹیم چیمپیئن بن گئی تھی۔ اس مرتبہ بھی آسٹریلین ٹیم خاصی پراعتماد دکھائی دے رہی تھی اور مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن جانے کے لیے پرعزم تھی، تاہم جنوبی افریقہ نے ان کا یہ خواب چکنا چور کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز