جمعہ 5 مئی کو امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کا ریٹ

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوئی۔

حالیہ تبدیلی کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 283.70 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ قیمت فروخت گزشتہ روز کی سطح 286 روپے پر برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق مئی کے پہلے کاروباری ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے بجائے مستحکم رہی ہے۔ 28 اپریل کو امریکی ڈالر کی قدر 283.84 روپے جب کہ ویک اینڈ اور یوم مئی کی چھٹی کے بعد منگل دو مئی کو 283.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 286.50 اور قیمت فروخت 289.50 روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 358 اور قیمت فروخت 361 روپے رہی۔

مزید پڑھیں

سعودی ریال کی قیمت خرید 75.90 اور قیمت فروخت 76.60، اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.90 اور قیمت فروخت 78.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن یورو کی قیمت خرید 315 روپے قیمت فروخت 318 جب کہ جاپانی ین کی قیمت خرید 2.08 اور قیمت فروخت 2.11 روپے رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp