پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے۔ ملک میں ایک تولہ سونا 362300 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہو کر 310613 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کمی سے 3414 ڈالر فی اونس ہے۔