پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک مسافر پرواز بین الاقوامی فضائی حدود سے گزر رہی تھی، بالکل اُسی وقت جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب محوِ پرواز تھے۔ فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر یہ مناظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز معمول کے مطابق اپنے بین الاقوامی روٹ پر گامزن تھی کہ اچانک پائلٹ کی نظر فضا میں روشنیوں کی ایک قطار پر پڑی، جو بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تھے۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر تشکر‘ کے نعروں کی گونج

پی آئی اے فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر اپنے موبائل فون سے اس نایاب منظر کو ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آسمان پر ایک کے بعد ایک روشنی کی لکیریں بلند ہو رہی ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی جنگی صورتِ حال کا عکس پیش کر رہی تھیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور اسے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو نہ صرف جنگی صورتحال کی شدت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اس بات کی بھی غماز ہے کہ عالمی فضائی روٹس پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے تاکہ مسافر طیارے کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اور ایران کی جانب سے متعدد میزائل حملے اسرائیل کے مختلف شہروں کی طرف کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی میزائل حملے میں تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان

پی آئی اے کے کیپٹن کی حاضر دماغی اور پروفیشنل اندازِ فکر نے نہ صرف ایک غیر معمولی لمحے کو محفوظ کر لیا، بلکہ یہ ویڈیو مستقبل میں فضائی تحفظ سے متعلق پالیسی ساز اداروں کے لیے بھی اہم شہادت بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی