مالی سال 26-2025 کا پنجاب حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کیاگیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں پنجاب حکومت نواز شریف کے نام سے 7 منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
نواز شریف کے نام سے 72 ارب روپے کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کنیسر آف ٹریمنٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا قیام عمل لایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب بجٹ 25-2024 : مریم صاحبہ! آپ نے ہمیں پتھر کے دور میں پہنچا دیا
بجٹ میں نواز شریف کے نام سے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جارہا ہے جس کی لاگت بجٹ میں 8 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
بجٹ میں نواز شریف کے نام سے Nawaz Sharif Centre of Excellence for Early Childhood Education کے نام سے پنجاب کی 10 ڈویژن میں نواز شریف کے نام سے ابتدائی تعلیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر 3 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
نواز شریف کے نام سے قصور میں میاں نواز شریف انجنیئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جارہا ہے جس کے لیے 2 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری: وفاقی بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی
بجٹ نواز شریف کے نام سے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بھی بنایا جارہا ہے جس پر 109 ارب روپے کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی مکمل کیا جائے گا۔