ایئر پنجاب کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایئر پنجاب اور ہائی اسپیڈ ترین منصوبوں کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کی رقم مختص کردی گئی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز ایک سال کے اندر پہلی اڑان بھرے گی۔

وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑنا بجٹ کی مخالفت نہیں ہوتی۔ ’مخالفت یہ ہوتی ہے کہ آپ اصلاح کریں، اسمبلی میں فائنانس بل میں ترمیم اور تجاویز پیش کریں جس کے حساب سے حکومت فیصلہ کرتی ہے اور یہ پورا ایک طریقہ کار ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اگر مفت دوائیوں، بلاسود گھر، کسان کارڈ اور ٹریکٹر سمیت بچوں کو لیپ ٹاپ اور وظائف ملنے پر اعتراض ہے تو کریں ورنہ ہم نے تو اس بجٹ میں سوائے ریلیف کے کچھ اور نہیں رکھا۔

’ہم نے تو اس بجٹ میں سوائے ریلیف، ویلفیئر، ہیومن ڈیولپمنٹ، واٹر، سینی ٹیشن، پینے کے صاف پانی اور روڈ اور انفرا استرکچر کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جو اخراجات ہیں اس کو دیکھیں اور کرلیں احتجاج۔‘

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ

پینشن اور تنخواہوں کی مد میں بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پینشن کا حجم تنخواہوں کے مجموعی حجم کے حساب سے طے کیا جاتا ہے، وفاق نے کم از کم اجرت 37 جبکہ پنجاب نے 40 ہزار روپے رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پینشن میں اضافے کو اسی حجم کے حساب سے طے کیا ہے۔

حالیہ بجٹ میں عوام کے پیسوں سے نواز شریف کے نام پر 7 منصوبوں کے رقم مختص کرنے پر سینیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے منتخب کردہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور یہ اسی طرح ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

ڈینٹیسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا