قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ خزانہ کمیٹی نے بھی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی۔

یہ فیصلہ وفاقی بجٹ 26-2025 میں شامل ٹیکس تجاویز پر نظرِ ثانی کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں سولر توانائی کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نئے ٹیکس عائد ہونے کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

اس سے قبل قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی بھی یہ ٹیکس واپس لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ دونوں ایوانوں کی حمایت کے بعد اب امکان ہے کہ بجٹ میں مجوزہ یہ سیلز ٹیکس شق حتمی طور پر ختم کر دی جائے گی۔

’یہ فیصلہ پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے، عوام کو بجلی کے متبادل ذرائع فراہم کرنے اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔‘

مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی، جس پر سولر انڈسٹری، صارفین اور ماحولیاتی ماہرین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس سے سولر پینلز کی قیمتیں 30 تا 40 فیصد تک بڑھ جائیں گی۔

اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور توانائی کے ماہرین نے بریفنگ دی، جبکہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مشترکہ طور پر عوامی مفاد میں ٹیکس ختم کرنے کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا؟

حکومت کا یہ اقدام قابلِ تعریف ہے جس سے پاکستان کے توانائی بحران، ماحولیاتی تبدیلی اور مہنگی بجلی جیسے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟