محمکہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، پشاور، مردان، چترال، وزیرستان اور کرک سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟

پی ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جون سے داخل ہوگا، پری مون سون کی یہ بارشیں بارکھان، ژوب، شیرانی، خضدار، قلات ، زیارت اور گردونواح کے علاقوں میں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 24 جون کے درمیان، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

بارشوں کا یہ سلسلہ 21 جون سے 23 جون تک رہے گا، بارشوں سے کچے مکانات، بجلی کی کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی