نتھیا گلی میں ہر سال لاکھوں سیاحوں کا رخ، انتظامیہ نے ٹریفک کے مسائل کا حل نکال لیا

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احسن حمید جو کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قریباً 6 ملین سے زیادہ سیاح ہر سال گلیات کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے ادارے نے ان کو مختف سہولیات دینے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب یہاں پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو ہم مختلف جگہ پر اپنے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں جس میں یہاں کی پولیس بھی ہمارا بہت ساتھ دیتی ہے تاکہ ٹریفک یا کسی اور قسم کے مسئلے سے لوگوں کو پریشان نہ ہونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی سیر کراتی ٹورسٹ بس سروس کا آغاز

احسن حمید نے کہاکہ اس کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی ہماری طرف سے فیسیلیٹیٹ کیا جاتا ہے۔ ہمارے جو سیاحت کے مشہورمقامات ہیں وہاں پر غیر ملکی سیاحوں کے لیے پروفیشنل اسٹاف موجود ہوتا ہے تاکہ وہ ان کی رہنمائی کرسکے اور اس مقام سے متعلق معلومات دی جائیں۔ ٹورازم پولیس ہر ٹائم لوگوں کی نگرانی کرتی ہے۔

اس پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہمارے پاس الیکٹرک کورڈز کی سہولت بھی موجود ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو آلودگی سے بچانا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا ادارہ کوشش کررہا ہے کہ پارکنگ کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے کیونکہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ جون، جولائی اور اگست میں سیاحوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے معاملات میں بہت سے مسائل در پیش آتے ہیں لیکن ہمارا ادارہ اس پر بھی کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کون سے ٹک ٹاکرز پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا سبب بن رہے ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو بھی چاہیے کہ سیاحت سے لطف اندوز تو ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کو اس جگہ کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے جس سے ہمارا تاثر غیر ملکی سیاحوں کے سامنے بھی اچھا جائے۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ سیاحت کو فروغ دیں جس پر ہمارا ادارہ کام کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp