ایرانی جوہری تنصیبات کو سب سے بڑا نقصان سطح زمین سے بہت گہرائی میں ہوا، ٹرمپ

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ جوہری سائٹس کو سب سے بڑا نقصان  سطح زمین سے بہت گہرائی میں ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر یہ بھی بتا چکے ہیں کہ ان حملوں میں   بی 2 بمبار طیارے استعمال کیے گئے تھے جو زیر زمین بنکرز کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ وہ کئی میٹر گہرائی تک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ہم نے ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیا، اگر وہ اسے حاصل کرلیتے تو ضرور استعمال کرتے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو سب سے بڑا نقصان زمین کی سطح سے کہیں نیچے، زیرِ زمین حصوں میں پہنچا ہے۔

قبل ازیں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا تھا کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔

امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان سرنگوں کو افزودہ مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ نطنز میں فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ  نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف ایران نے بتایا ہے کہ تینوں مقامات پر آف سائٹ تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا۔  ایرانی عہدے دار کا دعویٰ ہے کہ امریکی حملے میں جوہری تنصیبات کے جوہری حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی حملے سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ نشانہ بنائی گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو تابکاری کا باعث بنے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی نے ‘ان کے ہاتھ سے بم چھین لیا ہے’۔

انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پیغام پر لکھا کہ ہم نے کل رات ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی، ان سے ‘بم’ چھین لیا، اگر وہ اسے حاصل کرلیتے تو ضرور استعمال کرتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دیا جنہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے امریکا کو مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ میں گھسیٹا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ، دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

امریکی صدر نے کہاکہ ایران ماضی میں ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کر چکا ہے اور 1979 میں تہران میں امریکی سفارتخانے پر بھی قبضہ کر چکا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ایٹمی سائٹس پر حملوں کے ردعمل میں ‘جواب دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکی فورسز نے ایران میں کارروائی کی جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی ہے اور یہ امریکا کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم