وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے والٹن روڈ پر بننے والے نئے اوور ہیڈ برج اور حال ہی میں مکمل ہونے والے جدید انفرا اسٹرکچر مشتمل منصوبے ’روٹ 47‘ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟

’روٹ 47‘ کو باقاعدہ طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، 4.5 کلومیٹر طویل، 2 طرفہ اور 3 رویہ یہ سڑک جدید اسمارٹ سٹی اصولوں کے تحت تعمیر کی گئی ہے، جو لاہور کی پہلی مکمل اسمارٹ اور انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے۔

 

یہ سڑک کلمہ چوک کو والٹن سے منسلک کرتی ہے اور اسے 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے، جس کی مناسبت سے اسے ’روٹ 47‘ کا نام دیا گیا ہے، اس شاہراہ کی بدولت گلبرگ سے والٹن تک کا سفر اب چند منٹوں میں ممکن ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں اسمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے، جو پائیدار، ماحول دوست اور شہری ضروریات کے مطابق ہے۔

مزید پڑھیں: کامسیٹ یونیورسٹی میں مفت داخلے، پنجاب حکومت کی بڑی پیشکش کس کے لیے؟

روٹ 47 پر 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل لین، پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص واک وے، اور والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں، جن سے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا ہوگی۔

اس کے علاوہ، سڑک کے ساتھ 50  لاکھ گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے مصنوعی جھیل، فوارے اور ایریگیشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں، جو اس منصوبے کو ماحولیاتی طور پر بھی منفرد بناتے ہیں۔ شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس بھی نصب کیے گئے ہیں، جو اس کے جمالیاتی حسن میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، میو اسپتال میں چیک اپ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کو پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا اور کہا کہ عوام کو بہتر، محفوظ اور ماڈرن سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں