ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر پنجاب کا تذکرہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف  اپنے دوست کی امریکا میں عیادت کے لیے گئے تھے، تب وہاں پر موجود صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار

میاں صاحب کا کہنا تھا کہ مریم نےکہا ہے کہ اس ایئر لائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ایئر لائن بھی بنا سکتی ہیں

جس کے بعد پنجاب حکومت نے ایئر پنجاب   پر کام شروع کر دیا، اپریل  کے مہینے میں ایئر پنجاب کے نام سے نئی ایئر لائن لانے کی منظوری دی گئی، چند روز قبل دوبارہ کابینہ  کا اجلاس  ہوا، جس میں ایئر پنجاب کو ایک سال کے اندر لانچ کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہوائی اڈوں اور فوجی ایئربیسز کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی وجہ کیا بنی؟

ابتدائی معلومات کے مطابق کے ایئر پنجاب کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجویز کیا ہے اور اس ایئر لائن کو جدید ترین ایئر لائن بنانے کا عزم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب میں ابتدائی طور 4 سے 5 جہاز لیز پر لیے جائیں گے۔ یہ جہاز جدید ترین ہونگے اور یہ اندرون ملک اپنی سروسز شروع کریں  گے۔

اگر ایئر پنجاب کو اندرون ملک اچھا ریسپانس ملے گا تو اس کے بعد ایک سال کے اندر ایئر پنجاب کی انٹرنیشنل پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر لاہور سے اسلام آباد ،کراچی کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ایئر پنجاب کے لیے جہاز لیز پر لینے کے حوالے سے مختلف کمپینوں سے رابط کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ لیز پر لینے والے جہاز کا کرایہ مناسب ہو تاکہ شہری جدید ترین سروس سے باآسانی لطف اندوزو ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم