مظفرآباد میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت آزاد جموں و کشمیر اور پاک فوج کے اشتراک سے 3 روزہ تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ مظفرآباد کے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں شروع ہوگئی۔

یہ ورکشاپ ان علمی و فکری کاوشوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد قوم کے ہر فرد، بالخصوص نوجوان نسل کو جدید دور کے خطرات، قومی سلامتی کے تقاضوں اور ریاستی بقا کے اصولوں سے روشناس کرانا ہے۔

ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول ماہرین تعلیم، طلبا، وکلا، علمائے کرام اور سول سوسائٹی نمائندگان  شریک ہیں۔ اس فکری نشست کا بنیادی مقصد قومی بیانیے کو فروغ دینا، داخلی و خارجی چیلنجز کے ادراک کو تقویت دینا اور ریاست و عوام کے درمیان ہم آہنگی کی فضا کو مضبوط بنانا ہے۔

پہلے روز کے تربیتی سیشنز میں سابق صدر ریاست آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور چیف سیکریٹری خوشحال خان نے بصیرت افروز خطابات کیے۔

انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، آپریشن بنیان المرصوص اور دشمن عناصر کی سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی منفی مہمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی جنگ صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ذہنوں پر لڑی جا رہی ہے اور اس جنگ میں فکری اسلحہ سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

شرکا نے اس منفرد نوعیت کی ورکشاپ کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور عسکری حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی فکری نشستیں نہ صرف شعور کی شمع روشن کرتی ہیں بلکہ قوم کو باخبر، باوقار اور باہمت بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

شرکا نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کو تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے اور فتنہ انگیزی سے بچایا جا سکے اور ان میں فکری مزاحمت اور نظریاتی استقامت پیدا کی جا سکے۔ مزید تفصیل جانیے حمزہ کاٹل کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘